آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ختم
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال اور آپریشن ضرب عضب کے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونیوالی پاک فوج کی 180ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں پاک فوج کے مختلف پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔
کانفرنس میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور ملک کو درپیش داخلی و خارجی سیکیورٹی امور زیر غور آئے، شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کی موجودہ صورتحال اور اس سے حاصل کردہ اب تک کے نتائج کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سماء