نواز شریف واپس نہیں آئیں گے

لاہور : مسلم ليگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسين نے کہا ہے کہ نواز شریف لندن سے واپس نہیں آئیں گے، شریف خاندان نے پہلے عدالتوں کا سامنا کیا، نہ اب کریں گے۔

سینئر وکلا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسين کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ شریف خاندان ملک سے فرار ہوجائے گا، شریف خاندان نے پہلے بھی عدالتوں کا سامنا نہیں کیا اب بھی ںہیں کریں گے،

وہ بولے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملکی خزانہ بھی ساتھ لے گئے ہيں، نیا وزیر خزانہ کیا مکھیاں مارے گا؟۔ سماء

PMLQ

Chohadry Shujaat Hussain

Panama

PM Disqualification

Tabool ads will show in this div