سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث افراد اور ہمدردوں کو گرفتار کیا جائے، ڈی جی رینجرز

اسٹاف رپورٹ

کراچی : رینجرز نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں بعض افراد کے اثر انداز ہونے پر تشویش ظاہر کی ہے، کراچی رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا جس میں ایک بھتہ خور گروپ کی جانب سے تفتیشی افسر کو دھمکیاں دینے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت رینجرز ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، سیکٹر کمانڈر اور رینجرز انٹیلی جنس حکام نے شرکت کی، سانحہ بلدیہ کیس میں بعض عناصر کے اثر انداز ہونے پر رینجرز افسران نے تشویش کا اظہار کیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں ایک بھتہ خور گروپ کی جانب سے کیس کے تفتیشی افسر اور سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے متاثرین کو دھمکیاں دینے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔

سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں ملوث ملزم رضوان قریشی کی پراسرار گمشدگی اور کیس کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا گیا، ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں ڈی جی رینجرز نے سانحہ میں ملوث افراد اور ان کے ہمدردوں کی گرفتاری کا حکم دیا۔

ڈی جی رینجرز نے کراچی آپریشن کا بھی تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم جاری کیا۔ سماء

رینجرز

MQM

Azadi March

جی

ڈی

policy

Tabool ads will show in this div