وزیراعظم تین روزہ دورے پر آج سعودی عرب جائیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف آج تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب جائیں گے۔ وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کے علاوہ عمرہ بھی ادا کریں گے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی خصوصی دعوت پر آج سعودی عرب جائیں گے۔

 

واضح رہے کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا سعودی عرب کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

 

وزیراعظم کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی جائے گا جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی شامل ہوں گے۔ سماء

eid

Tabool ads will show in this div