گزرتےوقت کیساتھ پاک سعودی عرب تعلقات مضبوط ترہورہےہیں،وزیراعظم

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد   :   وزیراعظم میاں محمد نواز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے، نواز شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے اہم ملاقات کے ساتھ عمرہ بھی ادا کریں گے۔

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف تین روزہ دورے پر سعودیہ عرب روانہ ہوگئے، عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا سعودی عرب کا پہلا سرکاری دورہ ہے، وزیراعظم کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم اعظم کیساتھ روانہ ہوا ہے، وفد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، عرفان صدیقی اور طارق فاطمی شامل ہیں۔

وزیراعظم دورے کے دوران روضہ رسول ﷺ پرحاضری بھی دیں گے، جب کہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سےملاقات بھی کریں گے۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفت گو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک مشترکا اقدار، مذہب کے رشتے سے جڑے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کے دل میں سعودی فرماں روا کا خاص احترام ہے، گزرتے وقت کے ساتھ پاک سعودی عرب تعلقات مضبوط تر ہو رہے ہیں۔ سماء

mehndi

Bhutto

Tabool ads will show in this div