بھارت بلوچستان اور فاٹا میں مداخلت سے بار رہے،پاکستان کا انتباہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ:


اسلام آباد   :    پاکستان نے بھارت کو بلوچستان اور فاٹا ميں مداخلت سے باز رہنے کا کہہ ديا، سيکریٹری خارجہ کے دورہ اسلام آباد ميں مسئلہ کشمیر اور کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر بھی بات ہوئی۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ کے پاکستانی ہم منصب سے مذاکرات میں وزیراعظم نواز شریف کو مودی کا خط پہنچایا گیا، جس میں سارک کو فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزارت خارجہ مذاکرات کے بعد سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بتایا کہ دونوں ملکوں نے ایل او سی پر امن برقرار رکھنے اور عوامی سطح رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، سارک کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ پاکستان نے فاٹا اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کامعاملہ اُٹھایا ہے۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ سبرامینم جے شنکر کا کہنا تھا کہ خوشگوار ماحول میں تعمیری بات چیت ہوئی، پاکستان آئندہ سارک تنظیم کا سربراہ ہوگا۔ ایس جے شنکر نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اور وزیراعظم مودی کا خط پہنچایا۔ نواز شریف نے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز،طارق فاطمی سے بھی ملے۔ سماء

اور

میں

کا

سے

clean

بلوچستان

practice

simon

Tabool ads will show in this div