میران شاہ؛ پاکستان الیون نے یوکے میڈیا الیون کو شکست دیدی

میران شاہ: شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے میران شاہ میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان الیون نے یوکے میڈیا الیون کو 133 رنز سے شکست دیدی۔

یوکے میڈیا الیون نے پاکستان الیون کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان الیون نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے یوکے میڈیا الیون کو 254 رنز کا ہدف دیا۔ شاہد آفریدی، کامران اکمل اور انضمام الحق کی جانب سے جارحانہ اننگز کھیلی گئی۔ شاہد آفریدی 80 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

پہاڑ جیسے ہدف کے تعقب میں یوکے میڈیا الیون محض 120 رنز ہی بناسکی۔ یوکے میڈیا الیون کی جانب سے نثار آفریدی نے سب سے زیادہ 70 رنز بنائے۔

میچ کے اختتام پر جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے۔

ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کے لئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ سماء

T20

MIRANSHAH

CRICKET MATCH

UK Media XI

Pakistan XI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div