اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوئیں توچیئرمین سینیٹ ہماراہوگا،خورشیدشاہ

ویب ایڈیٹر :


اسلام آباد   :   قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کل کا سینیٹ الیکشن بالکل صاف و شفاف ہونا چاہئے، تمام جماعتوں جمہوریت کو بہتر طریقے سے آگاہ بڑھنا چاہتی ہیں، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں  اکھٹی ہوئیں تو چیئرمین سینیٹ ہمارا ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی مفاہمتی پالیسی کا فائدہ نواز شریف کو ہوا، اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوئیں تو چیئرمین سینیٹ ہمارا ہوگا، عمران خان کی جانب سے حالیہ بیان پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ساری جماعتوں سے جنگ کی ہوئی ہے، عمران خان اپنی پارٹی کے لوگ کنٹرول نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے  کہا کہ 15 کروڑ کی آفر دینے والا اچھا آدمی ہے،کوئی مجھے یہ بتائے کہ ایسا بندہ کیسے اچھا ہوسکتا ہے، عمران خان نے ثابت کردیا انہیں اپنے ارکان پر بھی اعتماد نہیں۔ سماء

mumbai

canadian

naek

Tabool ads will show in this div