یوکے میڈیا الیون، پاکستان الیون کے درمیان میران شاہ میں میچ جاری

میران شاہ: یوکے میڈیا الیون نے پاکستان الیون کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے میران شاہ کے یونس خان اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے میرانشاہ میں خیرسگالی کرکٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ میچ دیکھنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔

شمالی وزیرستان میں کل غیر ملکی کھلاڑی میدان میں اتریں گے

میڈیا سے گفتگو میں چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بہت جلد کرکٹ کے میدان آباد ہوجائیں گے، میچ کا انعقاد دنیا کیلئے پیغام ہے کہ پاکستان میں امن ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ امن کپ کے ذریعے ثابت کریں گے پاکستان پرامن ملک ہے۔

برطانوی صحافي کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں امن کی بحالی پر خوش ہیں۔ پاک فوج نے وہ کام کر دکھایا جو پوری دنیا کے لئے ایک مثال ہے۔ سماء

DG ISPR

MIRANSHAH

CRICKET MATCH

North Waziristan Agency

UK Media XI

Pakistan XI

Younis Khan stadium

Tabool ads will show in this div