سپریم کورٹ نے وزیراعظم نا اہلی کیس کا فیصلہ جاری کردیا

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے وزیراعظم نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ وزیراعظم کا اسمبلی میں بیان چوہدری نثار کی تقریر پر مبنی تھا۔ آئی ایس پی آر ۔ وزیراعظم اور وزیرداخلہ کے بیانات میں کوئی تضاد نہیں۔

سپریم کورٹ کا 12 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس ناصرالملک کا تحریر کردہ ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی طرف سے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان سہولت کار کا کردار ادا کئے جانے کے بارے میں آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں وزیراعظم کا نہیں حکومت کا ذکر کیا گیا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ وزیراعظم نے اسمبلی کے فلور پر جو بیان دیا تھا وہ چوہدری نثار کی تقریر کے حوالے سے تھا، آئی ایس پی آر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے بیانات میں کوئی عدم مطابقت نہیں۔

جسٹس جواد ایس خواجہ نے اضافی نوٹ میں آرٹیکل 62، 63 کی تشریح پر زور دیا اور لکھا ہے کہ کسی رکن اسمبلی کی نااہلی کیلئے عدالتی فیصلہ ضروری ہے، سیاسی مقدمے میں عدالت کے سامنے آئین کی تشریح درکار ہو تو اس پر عدالتی فیصلہ لازمی ہے۔ سماء

eid

فیصلہ

کیس

Tabool ads will show in this div