نیب کی حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کیلئے اپیل

اسلام آباد: جے آئی ٹی رپورٹ میں نئے شواہد سامنے آگئے، نیب نے حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ۔

حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نیب کو تین سال بعد اپیل کا خیال آ ہی گیا، بڑے کرپشن اسکینڈل میں بڑی عدالت میں اپیل دائر کردی گئی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کا مارچ 2014 کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

عدالت عظمٰی نے نیب کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی، سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017 کے حکم کی روشنی میں دائر اپیل میں نیب کا بھی جارحانہ مؤقف ہے کہا گیا اپیل نئے شواہد سامنے آنے کی بنیاد پر دائر کی گئی ہے، حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھول کر مزید تحقیقات کی اجازت دی جائے۔

قانونی معیاد میں اپیل دائر نہ کرنے کی کوتائی نظر انداز کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے، اپیل میں میاں نوازشریف ،شہباز شریف ، اُن کی والدہ شمیم اختر، حسین نواز ، حمزہ شہباز ، اور عباس شریف کی اہلیہ صبیحہ عباس کو فریق بنایا ہے۔

اسی کیس میں اپریل 2000 میں اسحاق ڈار نے اپنے مبینہ اعترافی بیان میں تسلیم کیا تھا کہ شریف خاندان نے حدیبیہ پیپر ملز کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا۔ سماء

PML N

NAB cases

Panama leaks

panama papers

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div