ٹوئٹر کا 3 لاکھ اکاؤنٹ بند کرنے کا اعلان

نیویارک : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے دنیا بھر سے 3 لاکھ اکاؤنٹس بند کرنے کا اعلان کردیا، یہ اقدام آن لائن دہشت گردی کیخلاف جنگ کے دباؤ کے نتیجے میں اٹھایا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے نے ٹوئٹر کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ عالمی سطح پر دہشت گردوں یا ان کے کارندوں سے منسوب 3 لاکھ اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلی اگیا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ اکاؤنٹ کسی حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں کسی درخواست سے پہلے ہی ایک نئے سافٹ ویئر کی مدد سے بند کئے گئے، دنیا بھر سے حکومتوں کی جانب سے دہشت گردوں بارے دیئے جانے والے ڈیٹا میں اضافہ ہورہا ہے۔ ایجنسیز

accounts

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div