چین کے ساتھ تجارت، پاکستان کا خسارہ تشویشناک حد تک بڑھ گیا

اسلام آباد : چین کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 12 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران چین کے ساتھ گزشتہ 5 سال کے تجارتی خسارے کی تفصیلات ایوان میں پیش کی گئیں، وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے تحریری جواب جمع کراتے ہوئے انکشاف کیا کہ 5 سال میں چین کیساتھ تجارتی خسارہ 3 گنا اضافے کے ساتھ 12 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

وزیر تجارت نے مزید بتایا کہ 17-2016ء میں چین کے ساتھ تجارتی خسارہ 12 ارب 67 کروڑ ڈالر ہوگیا جو گزشتہ سال 10 ارب 43 کروڑ ڈالر تھا، 15-2014 میں چین کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 8 ارب ڈالر اور 14-2013  میں 5 ارب 35 کروڑ ڈالر رہا جبکہ 13-2012ء میں یہ خسارہ 4 ارب ڈالر تھا۔

حکام کے مطابق بھارت کے ساتھ تجارت میں بھی پاکستان مسلسل خسارے میں جارہا ہے، 4 سال میں بھارت سے 7 ارب 34 کروڑ ڈالر کا سامان منگوایا گیا اور اس کے ساتھ تجارتی خسارہ 5 ارب 94 کروڑ ڈالر رہا۔ ایجنسیز

NATIONAL ASSEMBLY

CHINA

Trade Minister

trade deficit

Pervez Malik

Tabool ads will show in this div