شدت پسندی پاکستان اور سعودی عرب کے مشترکہ دشمن، نواز، سلمان ملاقات میں اتفاق
اسٹاف رپورٹ
ریاض : وزیراعظم نواز شریف کی ریاض میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
وزیراعظم نواز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب میں ہیں، جہاں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے انہوں نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب سیکیورٹی، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون مزید بڑھائیں گے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی پاکستان اور سعودی عرب کے مشترکہ دشمن ہیں۔ سماء