شیر شاہ میں فائرنگ، اہلسنت والجماعت کے سیکریٹری جنرل ڈرائیور سمیت جاں بحق

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی کے علاقے شیرشاہ میں فائرنگ کرکے اہلسنت والجماعت کے سیکریٹری جنرل اور ڈرائیور کو قتل کردیا گیا، اہلسنت والجماعت نے لاش کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس دھرنے کا فیصلہ کرلیا، کارکنان جمع ہونا شروع ہوگئے۔

شیرشاہ پراچہ چوک پر نامعلوم افراد نے ڈاکٹر فیاض کی کار پر گولياں برساديں جس سے وہ اور ڈرائیور عارف موقع پر دم توڑ گئے۔

جاں بحق افراد کی ميتيں سول اسپتال پہنچائی گئيں جہاں اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کی بھی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

دوسری جانب اہلسنت والجماعت نے ڈاکٹر فیاض کی میت کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے، کارکناں جمع ہونا شروع ہوگئے۔ سماء

elections

air

cameras

Tabool ads will show in this div