زور کا جھٹکا، وفاقی وزیر خزانہ کے تمام اثاثے منجمد

اسلام آباد : نیب لاہور نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام اثاثے منجمد اور منتقلی و فروخت پر پابندی بھی عائد کردی گئی جبکہ نیب کی ایک ٹیم نے اسلام آباد میں اسحاق ڈار کے گھر جا کر عدالت کی جانب سے جاری قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرائی، ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی۔

مسلم لیگ ن کے اہم رہنماء اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سمدھی کو زور دار جھٹکا، نیب لاہور نے اسحاق ڈار کے تمام اثاثے منجمد کردیئے، ساتھ ہی وفاقی وزیر خزانہ کے اثاثوں کی منتقلی اور فروخت پر پابندی بھی عائد کردی، کارروائی نیب آرڈیننس کی شق 23 کے تحت کی گئی ہے۔

ویڈیو دیکھیں : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری

اثاثہ جات کیس میں نیب کی 2 رکنی ٹیم عدالتی حکم کی تعمیل کرانے کیلئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر گئی تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

نیب لاہور کے تفتیشی اور راولپنڈی سے معاون افسر پر مشتمل ٹیم نے قابل ضمانت سمن کی تعمیل کیلئے اسحاق ڈار کے ملازمین سے پوچھ گچھ کی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آج نیب ریفرنس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 25 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ سماء

 

ACCOUNTABILITY

finance minister

Arrest Warrant

Tabool ads will show in this div