آرمی چیف نے 4 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، دہشت گرد سپاہیوں کے قتل اور اغوا میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے 4 دہشت گرد 21 افراد کے قتل اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔ مجرموں کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلائے گئے جہاں ان کو سزائے موت کی سزا سنائی گئی۔

دہشت گردوں میں شبیراحمد ولد محمد شفیق، عمار خان ولد احمد خان، طاہرعلی ولد سید نبی اور آفتاب الدین ولد فرخ زادہ شامل ہیں۔ سماء

MILITARY COURT

death sentenced

general qamar javed bajwa

4 terrorists

Tabool ads will show in this div