پرائیویٹ اسکولز کو5فیصد فیسوں میں اضافے سے روک دیا گیا
کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے طلبا کے والدین کی سُن لی۔ پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں پانچ فیصد سے زیادہ اضافے پر عملدرآمد روک دیا۔
پرائیویٹ اسکولوں کی من مانی اب ختم ہوجائے گی، سندھ ہائی کورٹ نے طلبا کے حق میں حکم دے دیا۔ پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں پانچ فیصد سے زیادہ اضافے پر عمل درآمد روک دیا۔ محکمہ تعلیم، پرائيويٹ اسکول انتظامیہ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔
بھاری فیسیں بھرنے والے والدین نے سُکھ کا سانس لیا۔ والدین نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ اسکول انتظامیہ فیسوں میں دس سے بارہ فیصد اضافہ کر رہی تھی۔

سندھ ہائی کورٹ کے حکم سے جہاں پرائیویٹ اسکولوں کی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کو لگام ملے گی ۔۔ وہیں والدین کو بھاری فیسیں بھرنے کے جھنجھٹ سے بھی چھٹکارا مل جائے گا۔ سماء
PARENTS
SINDH HIGH COURT
STUDENTS
Education Ministry
تبولا
Tabool ads will show in this div