سینیٹ انتخابات پولنگ کا وقت ختم، کے پی میں 8 بجے تک توسیع

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

 اسلام آباد : سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، کے پی کے میں دھاندلی کے الزامات کے بعد پولنگ معطل رہی، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پولنگ کا وقت 8 بجے تک بڑھا دیا گیا، فاٹا ارکان نے صدارتی آرڈیننس کو مسترد کردیا، پولنگ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے عدالت سے بھی رجوع کرلیا۔

سینیٹ کی 48 نشستوں پر 131 اراکین میں انتخابی دنگل ہوا، صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک پولنگ ہوئی، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں اراکین ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے رات گئے فاٹا ارکان کے ووٹوں سے متعلق صدارتی آرڈیننس جاری کیا گیا جس پر اپوزیشن اور فاٹا ارکان نے شدید احتجاج کیا۔

فاٹا ارکان نے چار کے بجائے ایک ووٹ ڈالنے کے آرڈیننس پر احتجاج کرتے ہوئے پولنگ کا بائیکاٹ کردیا، پہلے الیکشن کمیشن اور پھر عدالت سے رجوع کیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی اپوزیشن نے حکومتی اراکین پر دھاندلی کا الزام لگایا جس کے بعد پولنگ روک دی گئی، تاہم کئی گھنٹے کے مذاکرات کے بعد حکومتی اور اپوزیشن اراکین دوبارہ پولنگ پر راضی ہوگئے جبکہ وقت میں بھی 8بجے تک اضافہ کردیا گیا۔

قومی اسمبلی، سندھ، پنجاب اور بلوچستان اسمبلی میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

پنجاب اسمبلی میں 335 اراکین نے ووٹ ڈالے، 3 غیر حاضر رہے، سندھ میں 150 اور بلوچستان میں 65 اراکین نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔ سماء

 

Nawaz Sharif

bail

surge

Tabool ads will show in this div