کراچی میں شارع فیصل پر دھماکا

کراچی : شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر عمارت میں دھماکے سے متعدد افراز زخمی ہوگئے۔

کراچی میں مصروف ترین شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر عمارت میں اچانک دھماکا ہوا، دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق عمارت میں کاسمیٹکس کا سامان بنایا جاتا تھا۔

 

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد عمارت سے آگ کے شعلے بلند ہونا شروع ہوگئے، جب کہ جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈز کے تین ٹینڈز بھی آگ بھجانے کیلئے پہنچ گئے۔ سیکیورٹی اداروں کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، دہشت گردی سے متعلق فی الحال کچھ کہنا مناسب نہیں۔

 

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد کیمیکل کے باعث دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ شارع فیصل پر نرسری کا مقام پی ای سی ایچ ایس بلاک سکس کی حدود میں آتا ہے، جو کراچی کے پوش علاقوں میں سے ایک ہے۔ سماء

Karachi Blast

nursery

shahra e faisal

Tabool ads will show in this div