سینیٹ انتخابات، بلوچستان میں ن لیگ اور پشتونخوا میپ 3، 3 نشستوں پر کامیاب

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

کوئٹہ : بلوچستان میں سینیٹ کی 11 نشستوں کے غیر سرکاری نتائج مکمل ہوگئے، مسلم لیگ ن اور پشتونخوا میپ نے 3، 3 نشستیں جیت لیں۔

بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 100 فیصد رہا، تمام 65 اراکین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، غیر سرکاری نتائج کے مطابق تمام 11 نشستوں پر ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان سے مسلم لیگ ن نے 3، پشتونخوا میپ نے 3، نیشنل پارٹی نے 2، جے یو آئی ف اور بی این پی مینگل نے ایک ایک نشست حاصل کی۔

غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جنرل نشست پر آزاد امیدوار یوسف بادینی بھی کامیاب ہوگئے، ن لیگ کے نعمت اللہ زہری، آغا شہباز درانی اور کلثوم پروین، پشتونخوامیپ کے عثمان کاکڑ، سردار اعظم اور گل بشرہ، نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو اور ڈاکٹر جہانزیب، جے یو آئی ف مولانا عبدالغفور حیدری، میر کبیر محمد شہی اور ڈاکٹر اشوک کمار بھی کامیاب ہونے والوں میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر ڈالے گئے 3 بیلٹ پیپر خالی نکلے۔ سماء

bail

بلوچستان

Tabool ads will show in this div