عائشہ گلالئی کے دعوے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا رد عمل
اسلام آباد : گلالئی کی قيادت کی کوئی ضرورت نہيں، اکبر ايس بابر نے منحرم پی ٹی آئی رہنماء کو ليڈر ماننے سے انکار کر ديا۔ فواد چوہدری کا بھی کرارا وار، بولے عائشہ گلالئی کی وجہ سے آکسفورڈ ڈکشنری میں نئے لفظ کا اضافہ ہوگیا۔
اکبر ایس بابر نے عائشہ گلالئی کے دعوے کے غبارے سے ہوا ہی نکال دی، بولے پی ٹی آئی تو ہماری جماعت ہے، ہم فاؤنڈرز گروپ میں متحد ہیں، جو ہمارے ساتھ ملے گا اسے ویلکم ضرور کریں گے لیکن ہم کسی کی بیعت کرنے یا کسی کے پیچھے چلنے والے نہیں۔
پی ٹی آئی رہنماء بیرسٹر فواد چوہدری نے کہا عائشہ گلالئی کی باتیں غیرضروری ہیں، جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا عائشہ گلالئی اپنی نشست سے دستبردار ہوکر دوبارہ الیکشن میں حصہ لیں تو انہیں ان کی اوقات کا پتہ چل جائے گا۔ سماء