پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 411 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 253 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 42900، 43000، 43100 اور 43200 پوائنٹس کی 4 بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے مزید 411 پوائنٹس کے اضافے سے 43 ہزار 253 پوائنٹس پر بند ہوا، پیر کو بھی انڈیکس میں 54 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

منگل کو کے ایس ای 30 انڈیکس 228 پوائنٹس کے اضافے سے 22ہزار 246 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ میں اُتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 250 پوائنٹس کی تیزی رہی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 759 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

مزید برآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 49 پوائنٹس کی تیزی سے 16 ہزار 422 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 58 پوائنٹس کے اضافے سے 17ہزار 675 پوائنٹس پر بند ہوا، پی ایس ایکس-کے ایم آئی انڈیکس 170 پوائنٹس کی تیزی سے 21 ہزار 507 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران مارکیٹ سرمایہ میں 72 ارب 56 کروڑ 10 لاکھ 60 ہزار 452 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 10 کروڑ 47 لاکھ 82 ہزار 890 حصص کی تیزی ریکارڈ کی گئی، اسی طرح تجارتی حجم میں 3 ارب 76 کروڑ 52 لاکھ 739 روپے کا اضافہ رہا۔ اے پی پی

PSX

100 Index Up

Tabool ads will show in this div