ٹیکنالوجی

نامعلوم دنیا کی مخلوق سے رابطے کیلئےآلہ تیار

واشنگٹن : امریکا میں سائنسدانوں نے ایک ایسا گیجٹ تیار کرلیا ہے جس کی مدد سے وہ نامعلوم دنیا کی مخلوق سے رابطہ قائم کرسکیں گے۔

سعودی اخبار کے مطابق سائنسدانوں نے پروفیسر سٹیفن ہاکنز کی قیادت میں پھر سے اپنا رابطہ مشن ان لوگوں کے ساتھ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اگر نامعلوم دنیا کی اس مخلوق سے رابطہ ہوجائے تو پہلے مرحلے میں انہیں ریاضی اور طبیعات کے مضامین کے بارے میںابتدائی سوالات بھیجے جائیں گے اور ان کے جواب کا انتظار کیا جائے گا۔

سائنسدانوں کا کہناہے کہ اس تحقیقی مشن کیلئے وہ اپنی پیغام رسانی، ان سیاروں تک پہنچائیں گے جن کے بارے میں عام خیال یہی ہے کہ وہاں زندگی موجود نہیں اور نہ ہی وہاں زندگی کے برقرار رہنے کی کوئی امید ہے۔

یہ تحقیقی کام سان فرانسسکو کے تحقیقی ادارے میٹی کی نگرانی میں کیا جارہا ہے۔ ادارے کے صدر ڈگلس کا کہناہے کہ ہم کئی نسلوں سے اس نامعلوم مخلوق سے رابطے کی کوشش میں ہے اور اس کوشش کو انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

ابتدائی مرحلے میں بھیجے گئے پیغامات کی حتمی عبارت اب تک طے نہیں ہوئی ہے۔ سماء/خبرایجنسی

Stephen Hawking

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div