امن خراب کرنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے: وزیراعظم

مدینہ: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کا امن خراب کرنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ معیشت، دہشت گردی اور توانائی بڑے چیلنجز ہیں۔ حالات بہتر بنانے کے لیے ہر بڑا قدم اٹھائیں گے۔


کراچی کی روشنیاں جلد بحال کریں گے، افغانستان سے تعلقات میں بہتري آئی ہے۔ بھارت کیساتھ معاملات مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ کہنا تھا وزیراعظم نواز شریف کا۔


مدینہ منورہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں بولے دہشت گردي پر قابو پر پانے کے لیے جراتمندانہ فیصلے کیے۔


وزیراعظم کہتے ہیں توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ دوہزار سترہ تک دس ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کردیں گے۔


وزيراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی تا پشاور موٹروے اور شاہراہوں کا جال بچھا دیں گے۔ ملکی معیشت میں سمندر پار پاکستانیوں کا اہم کردار ہے۔ حکومتی فیصلوں میں شفافیت کو یقینی بنارہے ہیں۔ سماء

eid

law

gitmo

Tabool ads will show in this div