وزیراعظم کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور ہائيکورٹ نے وزيراعظم کیخلاف آرٹيکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست کو قابل سماعت قرار دے ديا، درخواست گزار نے مريم نواز کی بطور چيئرپرسن يوتھ لون تعيناتی کو جواز بنا کر نوازشريف کیخلاف کارروائی کی استدعا کی ہے۔

مريم نواز کو نوازنا، نواز شريف کو مہنگا پڑگيا، لاہور ہائی کورٹ نے نا صرف آئين سے غداری کا کيس قابل سماعت قرار ديا بلکہ وفاقی حکومت کو نوٹس بھی جاری کرديا۔

درخواست گذار کا مؤقف ہے کہ مريم نواز کی بطور چیئرپرسن يوتھ لون پروگرام تعنياتی ميں نواز شريف نے حلف کی پاسداری نہيں کی، شناختی کارڈ کے مطابق وزيراعظم کی بيٹی کا نام مريم صفدر ہے جبکہ تعيناتی کا نوٹی فکيشن مريم نواز کے نام سے ہوا۔

درخواست گذار کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے عدالت کے حکم پر مريم نواز کو عہدے سے ہٹايا، اس لئے کيس کو منطقی انجام تک پہنچايا جائے، لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے درخواست کو قابل سماعت قرار ديتے ہوئے 20 مئی کیلئے نوٹس جاری کردئيے ہيں۔ سماء

eid

درخواست

Tabool ads will show in this div