نکول کڈ مین نے پہلی بار ایمی ایوارڈ حاصل کرلیا

لاس اینجلس : نکول کڈ مین نے پہلی بار ایمی ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔ بگ لٹل لائیز میں اپنے طاقت ور کردار کے باعث نکول کڈ مین اس ایوارڈ کی حقدار قرار پائیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ نکول کڈ مین "بگ لٹل لائیز" میں اپنے کردار کیلئے لمیٹڈ سیریز میں بہترین اداکارہ کیلئے پہلی بار ایمی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

اسٹیج پر اپنی مختصر تقرر میں نکول نے فلم کی مناسب سے اپنے کردار کی بات کرتے ہوئے گھریلو تشدد کو پیچیدہ اور پرفریب بیماری کا لقب دیا۔

واضح رہے کہ ایمی ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہ نکول کڈ مین نے متعلقہ فلم میں سیلیسٹ کا کردار ادا کیا جو بیوی اور ماں ہوتی ہے اور اپنے شوہر پیری کے ہاتھوں گھریلو تشدد کا نشانہ بنتی ہے۔ شوہر کا کردار الیگزنڈر اسکارسگارڈ نے ادا کیا جنہوں نے 17 ستمبر کو ایمی ایوارڈ جیتا ہے۔

سرخ لباس میں ملبوس نکول کڈمین جب ریڈ کارپٹ پر جلو گرہ ہوئیں تو ہر طرف جلوے بکھیر گئے۔ انتہائی حسین اور جاذب نظر آنے والی نکول تقریب میں بھی سب سے منفرد رہیں۔ انہوں نے اپنی تشکراتی تقریر میں اپنے شوہر کیتھ اربن اور اپنی بیٹی کا آنے کے کیریئر میں ساتھ دینے کا شکریہ ادا کیا۔


انہوں نے کہا کہ یہ شرمندگی اور رازدادری سے بھرا ہوا ہے اور جس طرح آپ نے مجھے یہ ایوارڈ دے کر میری صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے،اس سے اس مسئلے پر مزید روشنی پڑی ہے۔

’بگ لٹل لائیز‘ کو مجموعی طور پر ایمی ایوارڈز کی 16 کیٹگریز میں نامزد کیا گیا تھاجس میں سے اس نے8ایوارڈ جیتے جس میں شاندار لمیٹڈ سیریز، نکول کڈ مین اور ریز ودرسپون، جنہوں نے ایگزیکٹو پرڈیوسرز کے طور پر سیریز کے لیے کام کیا۔

نکول کڈ مین نے ایوارڈ ہاتھ میں تھامنے کے بعدکہا کہ ریز میں یہ ایوارڈ تمھارے ساتھ شیئر کرتی ہوں کیونکہ تمھارے بغیر میں یہاں کھڑی نہیں ہوسکتی تھی۔ سماء