ماں باپ کے جھگڑے نے بچوں کو دربدر کردیا، بیوی کا شوہر سے صلح سے انکار

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور ہائیکورٹ میں ماں باپ کی آپسی چپقلش نے بچوں کو دربدر کردیا، ننھے منے باپ سے ملنے کی دہائی دیتے رہے، والد کی آنکھوں سے بھی اشک بہتے رہے لیکن والدہ نے صلح سے انکار کردیا۔

والدين ميں سے کسی ايک کو چننا کتنا اذيت ناک ہے، کبير والا کے شہزاد اور ناہيد ميں اختلافات اتنے بڑھے کہ نوبت عليحدگی تک آگئی، بچوں کی حوالگی کيس ميں عدالت نے ابتدائی فيصلہ باپ کے حق ميں کيا مگر گھر بچانے کے خواہشمند باپ نے ازخود بچے ماں کے حوالے کرديئے، ماں نے ساتھ لے جانے کی کوشش کی ليکن بچے باپ سے جدائی پر آمادہ نہ ہوئے۔

جگر گوشوں کو تڑپتا ديکھ کر باپ بھی خود پر قابو نہ رکھ سکا، بچے اور شوہر روتے رہے، لوگوں نے سمجھايا، بچوں کی نانی بھی صلح کیلئے کہتی رہی، مگر خاتون کے مؤقف ميں نرمی پيدا نہ ہوئی۔

بچے ماں کے ساتھ جانے پر راضی نہ ہوئے تو باپ انہيں اپنے ہمراہ لے گيا۔ سماء

staff

بچوں

transfer

street

Tabool ads will show in this div