دھونی ایئرپورٹ کے فرش پر سو گئے

نئی دہلی : بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھونی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پیر کو کولکتہ پہنچ گئیں، جہاں میزبان کھلاڑی ایئرپورٹ پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

سماجی رابطے پر گردش کرتی سابق بھارتی کرکٹ ٹٰیم کے کپتان دھونی کی تصویر نے جہاں مداحوں کو دھونی سے مزید قریب کیا، وہی تنقید کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تصویر میں دھونی کو ایئرپورٹ کے فرش پر لیٹا ہوا دکھایا گیا ہے، بات یہ تھی کسی وجوہات کی بنا پر پلیئرز کو کسی وجہ سے ہوٹل تک لے جانے میں تاخیر تھی، جس کے بعد کھلاڑیوں نے بغیر کسی حجت یا فرمائش پر اپنے سپر اسٹار اسٹیٹس کو سائیڈ میں رکھتے ہوئے وہیں فرش پر ڈیرے ڈال دیئے۔

               

دھونی کو تو ویسے بھی سونے کیلئے بہانا چاہئیے سو جناب بغیر کسی جھجک وہیں ایئرپورٹ کے فرش پر بیگ کو تکیہ بنا کر لیٹ گئے اور آرام کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میں گراؤنڈ میں تماشائیوں کے پتھراؤ کے سبب کھیل روکے جانے کے دوران وہ پچ پر ہی سوگئے تھے، ان کی یہ تصویر بھی خوب وائرل ہوئی تھی۔ سماء

MS Dhoni

indian cricket team

Tabool ads will show in this div