ن لیگ بلوچستان اختلافات کا شکار، جان محمد جمالی کا علیحدہ جماعت بنانے کا اعلان

اسٹاف رپورٹ

کوئٹہ : نواز لیگ بلوچستان اندرونی اختلافات کے سبب سینیٹ الیکشن میں نقصان اٹھانے کے بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی، بیٹی کے سینیٹر نہ بننے پر اسپیکر جان محمد جمالی نے علیحدہ جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔

ن لیگ بلوچستان کے بٹیر سینیٹ الیکشن میں ایسا لڑے کہ ایک کی چونچ گئی اور ایک کی دم، یعنی بلوچستان میں سینیٹ کی 2 نشستیں اندرونی جھگڑوں کی بھینٹ چڑھ گئیں۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی بیٹی ثناء جمالی کے سینیٹر نہ بننے پر ایسے دلبرداشتہ ہوئے کہ علیحدہ جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔

جان محمد جمالی کا کہنا ہے کہ سبی اور نصیر آباد ڈویژن سے ن لیگ کے 12 ایم پی ایز ہونے کے باوجود سینیٹ الیکشن میں نظر انداز کیا گیا، اسی لئے وہ علیحدہ جماعت بنانے کیلئے نواب ذوالفقار مگسی اور دیگر ارکان سے رابطے کررہے ہیں۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا ہے کہ اگر ان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک آئی تو وہ اس کا مقابلہ کریں گے۔ سماء

tragic

Malaysia

Attacks

internet

بلوچستان

Tabool ads will show in this div