آلودگی سے پاک فضا ہماری اولین ترجیح ہے
اسلام آباد: وزیرمملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آلودگی سے پاک فضا ہماری اولین ترجیح ہے، صاف فضا کے چیلنجز پر قابو پانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل کرکام کرنا ہوگا۔
صاف فضا کے چیلنج پرپارلیمان کے کردار پرگول میزمشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آلودگی سے پاک فضا ہماری اولین ترجیح ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پائیدارترقی کےاہداف سیکرٹریٹ میں سترہ اہداف کا جامع مواداکٹھا کیا جارہا ہے، سیکرٹریٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے بہتر قانون سازی کی جا سکتی ہے۔ سماء
PML N
MARYAM AURANGZAIB
تبولا
Tabool ads will show in this div