آصف زرداری کا آئندہ حکومت بنانے کا دعویٰ

نوشہرہ : سابق صدر آصف زرداری نے پی ٹی آئی چیئرمین کو انہیں کی پچ پر للکار دیا، خیبرپختونخوا میں آئندہ حکومت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے تنقید کے خوب نشتر بھی چلائے، بولے کہ یہ ٹیچروں کو ٹھیک کرسکتا ہے نہ مچھروں کو، ہمارے خلاف سازشیں کرنیوالے سن لیں ہم گھبرانے والے نہیں۔

نوشہرہ میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے سربراہ تحریک انصاف پر خوب نشتر برسائے، بولے کہ عمران خان مچھروں سے نمٹ سکتا ہے نہ ٹیچروں سے، اگلی بار پيپلزپارٹی اپنا وزيراعلیٰ بنائے گی، ہمیں ہمیشہ کمزور کیا گیا، پیپلز پارٹی والے جلد ہی ناراض ہوجاتے ہیں،  ہمارا خیبر پختونخوا سے پرانا رشتہ ہے، اپنے ورکرز اور بہنوں کی فکر رہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مشن کے پی کو پوری طرح آباد کرنا ہے، میرا بیٹا بلاول بھی ابھی سیاست کیلئے تیار ہورہا ہے، ہم نے کبھی کسی کو بیروزگار نہیں کیا، پیپلزپارٹی نے جب بھی نوکریاں دیں تو سب کو دیں، اپنے دور ميں ايسے کام کئے جو تاريخ ميں لکھے گئے، ہم سب کے ساتھ ملکر چلنا چاہتے ہیں۔ سماء

PTI

KPK

BILAWAL

IMRAN KHAN

ASIF ZARDARI

Noshehra

Tabool ads will show in this div