سی پیک پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اقتصادی منصوبوں کی وجہ سےدنیا کی توجہ پاکستان پر مرکوز ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ بعض بیرونی لابیاں پاکستان کے معاشی استحکام سے گبھراتی ہیں۔ 

احسن اقبال کی زیرصدارت سی پیک سیکیورٹی جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

وزیر داخلہ نے ہرماہ جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس منعقد کرانے کے احکامات دیئے اور کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ میگا پراجیکٹ کے باعث پاکستان دنیا بھر کیلئے پرکشش بنتا جارہا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان آنے والے چینی باشندے ہمارے مہمان ہیں۔ ان پر حملہ ریاست پر حملے کے مترادف ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ محکمہ کوسٹ گارڈز مزید فعال کردار ادا کرے۔ سمندری تجارتی گزرگاہوں کی سیکیورٹی سی پیک منصوبوں کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے سیکیورٹی  اداروں کی استعداد کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔ سماء

INTERIOR MINISTER

cpec project

Coast Guards

Tabool ads will show in this div