پشاور اسکول سانحہ کے بعد پالیسیوں میں تبدیلی آگئی ہے،حسین حقانی

ویب ایڈیٹر :


واشنگٹن   :   امریکا میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے پاک افواج کے سیاست میں آنے سے پاکستان میں خرابیاں پیدا ہوئیں، ہمیں اپنی پالیسی پر غور کرنا پڑے گا، تاہم سانحہ پشاور کے بعد کافی حد تک پالیسیوں کو تبدیل کیا گیا۔

امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو نظریاتی نہیں سیاسی مسئلہ سمجھنا چاہیے , فوج کے سیاست میں آنے سے پاکستان میں خرابیاں پیدا ہوئیں، سیاست سے علیحدگی ہی  فوج کے لیے بہتر ہے، ہمیں اپنی پالیسی پر غور کرنا پڑے گا۔

لندن میں ہاؤس آف پارلیمنٹ کی  تقریب سے خطاب میں حسین حقانی نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب پاک فوج کا صحیح اقدام ہے، جس سے لگتا ہے کہ پالیسیوں میں تبدیلی آگئی ہے،  لیکن اب بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ، تاہم افغانستان  میں جنگجوؤں کو مسلح کرنا بہت بڑی غلطی تھی۔ سماء

میں

کے

بعد

اسکول

parliament

conflict

banned

Tabool ads will show in this div