سرتاج عزیز سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے پیر کو ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان پاکستان کے لئے مربوط توانائی کے لئے امریکا اور پاکستان کے مابین تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان مربوط توانائی کے معاہدے سے توانائی کے شعبے میں پاکستان کی صلاحیت اور استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں توانائی کے شعبے میں خود کفالت اور درپیش چیلنجز سے عہدہ براہ ہونے کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری اور اس کے طریقہ کار میں آسانیاں لانے کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے، پاکستان توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے اور اس شعبے کو جدید دور سے ہم آہنگ بنانے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان مربوط توانائی کے معاہدوں کو فعال بنایا جائے گا، پاکستان اور امریکا کے مابین مربوط توانائی کے معاہدے کے اثرات جلد سامنے آنے چاہیں، مربوط توانائی کے معاہدے اور اس کے نتیجے میں تحقیق کے مندرجات اور لائحہ عمل کو بارہویں پانچ سالہ منصوبے کا حصہ بنایا جائے گا۔

اس موقع پر امریکی سفیر کی جانب سے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا مربوط توانائی کے معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پاکستان کی بھرپور معاونت کرے گا۔ اے پی پی

sartaj aziz

MEETING

US DIPLOMAT

Tabool ads will show in this div