وزیراعلیٰ سندھ کا عائشہ باوانی کالج فوری کھلوانے کا حکم

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/09/AYESHA-BAWANI-COLLEGE-FIGHT-1500-KHI-PKG-18-09-TABISH.mp4"][/video]

کراچی: عائشہ باوانی کالج کے تنازعہ کے سلسلے میں وزيراعليٰ سندھ نے بھي کالج کو فوري کھلوانے کا حکم دے ديا۔ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر فوری عمل کرایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ باواني کالج کے باہر محکمہ تعلیم کے افسران اور مشتعل طلبا باواني ٹرسٹ کے ترجمان امداد شاہ سے لڑ پڑے۔

ريجنل ڈائريکٹر کالجز معشوق بلوچ کہتے ہيں کہ کالج کےلئے سپریم کورٹ تک جائیں گے، جبکہ عائشہ باوانی ٹرسٹ انتظاميہ کا موقف ہے کہ ملکیت اُنہیں مل چکی ہے۔

عائشہ باواني ٹرسٹ نے عدالتي احکامات کي دھجياں اڑاتے ہوئے کالج کے تالے کھولنے کے بجائے عمارت ميں اسکول کے بچوں کو تعليم دینا شروع کردی ہے جس پر وزيراعليٰ سندھ نے کالج فوري کھلوانے کا حکم ديا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے بھي چیف سیکریٹری کو خط لکھ ديا۔ سماء

CM Sindh order

Aisha Bawany School

Tabool ads will show in this div