ایمی ایوارڈز "دی ہینڈ میڈز ٹیل" بہترین ٹی وی سیریز قرار

لاس اینجلس : ایمی ایوارڈز کی 69 ویں تقریب میں "دی ہینڈ میڈز ٹیل" نے بہترین ڈرامہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا،۔ اسٹیفن کولبرٹ نے شو میں سیاسی اور مزاحیہ جملوں سے رنگ بھی جمادیا ۔ سیاسی کامیڈی ویپ نے بہترین کامیڈی سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
لاس اینجلس میں سالانہ 69 واں ایمی ایوارڈز کا میلہ سجایا گیا ۔ ٹی وی سیریز دی ہینڈ میڈ ٹیل نے بہترین ڈرامہ کا ایوارڈ جیتا ۔ لاس اینجلس کے مائیکرو سوفٹ تھیٹر میں ایمی ایوارڈ کا رنگارنگ شو ہوا ۔ سٹیفن کولبرٹ نے شو کے دوران سیاسی اور مزاحیہ جملوں سے رنگ جمایا ۔ دی ہینڈ میڈز ٹیل بہترین ڈرامہ جبکہ veep نے بہترین کامیڈی سیریز کا ایوارڈ جیتا ۔

اسٹرلنگ کے برائون بہترین اداکار اور ایلزبتھ موس بہترین اداکارہ قرار پائیں ۔ قریب میں شرکت کے لئے آنے والے ہالی ووڈ ستاروں کا ریڈ کارپٹ پر پرجوش استقبال کیا گیا ۔ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی ایمی ایوارڈ کے میزبانوں میں شامل تھیں ۔

اسٹرلنگ کے براؤن کو بہترین اداکار اور ایلزبتھ موس کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا

ایمی ایوارڈز میں بہترین ڈرامہ ایکٹر کی نامزدگیوں میں اداکاراسٹارلنگ کے براؤن(دِس اِز اَس)،اینتھونی ہاپکنز(ویسٹ ورلڈ)،باب اوڈن کرک(بیٹر کال سول)،میتھیو رئے(دی امریکنز)،لیو کریبرز(رئے ڈونووین)،کیون اسپیسے(دی کراؤن)اورمائیلو وینٹی میگلیا(دِس اِز اَس) شامل ہیں۔