پردیسی میلے میں دیسی کڑی

لاس اینجلس : امریکی ریاست کیلی فورنیا کے مائیکرو سوفٹ تھیٹر میں ہونے والے 69ویں سالانہ ایمی ایوارڈز میں جہاں پردیسی چہروں کی کہکشاں سجی وہیں کچھ دیسی چہرے بھی دیکھنے کو ملے۔

لاس اینجلس میں ہونے والے 69ویں ایمی ایوارڈ میلے میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی ریڈ کارپٹ کی شان بڑھائی اور مداحوں سے داد وصول کی۔
سفید اور سلور کے کام کرنے والے سادے سے دلکش لباس میں پریانکا ہمیشہ کی طرح دلکش نظر آئیں۔ کرتے کی طرح بنی شرٹ اور مرمڈ کی طرح ٹیل والے لباس میں سادہ مگر جاذب نظر پریانکا ایوارڈ دینے اسٹیج پر بھی تشریف لائیں اور میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے۔


یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پرینانکا نے مسلسل دوسری بار ایمی ایوارڈز میں میزبانی کے فرائض انجام دیئے اور اسٹیج کو چار چاند لگائے۔

ایمی ایوارڈز میں بہترین ڈرامہ ایکٹر کی نامزدگیوں میں اداکار اسٹارلنگ کے براؤن(دِس اِز اَس)،اینتھونی ہاپکنز(ویسٹ ورلڈ)،باب اوڈن کرک(بیٹر کال سول)،میتھیو رئے(دی امریکنز)،لیو کریبرز(رئے ڈونووین)،کیون اسپیسے(دی کراؤن)اورمائیلو وینٹی میگلیا(دِس اِز اَس) شامل ہیں۔