مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ کاٹ دی

کراچی : مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کاٹ دی، ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی ندیم راضی نے مصطفیٰ کمال کی جماعت پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں پی ایس پی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ملکی اداروں کو غلط ثابت کرنے کی مہم جاری ہے، پاناما فیصلے کے بعد ملک میں بحرانی کیفیت پیدا ہو چکی ہے اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، ارباب اختیار عوام پر رحم کریں۔

 

دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کی پارٹٰ میں شمولیت سے متعلق مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آج تک ہمارے پاس لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جو پاک سر زمین پارٹی کے نظریے کی سچائی کی گواہی ہے، باقی لوگوں کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ اللہ کا نام لیں اور عزت والے معاملات اختیار کریں، جن کے نصیب میں ذلت لکھ دی گئی ہے ان کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے، ہم آخری سانسوں تک اپنے دروازے بند نہیں کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی سب سے تیزی سے ابھرنے والی جماعت ہے جو 35 سال پرانی جماعتوں سے بھی زیادہ مستحکم ہے۔

پریس کانفرنس کے موقع پر انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی ندیم راضی کی پی ایس پی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔ سماء

PTI

MUSTAFA KAMAL

PSP

Panama leaks

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div