کون بنے گا سینیٹ کا نیا چیئرمین؟
اسلام آباد: چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے حکمراں جماعت نون لیگ سمیت مختلف سیاسی جماعتوں نے ہاتھ پیر مارنے شروع کر دئیے ہیں۔ کون کتنا تگڑا امیدوار ہو سکتا ہے۔
کون بنے گا چیئرمین سینیٹ آج کل ہر جگہ یہی باز گشت ہے کرسی ہوتی ہی کچھ خاص ہے،سینیٹ کے انتخابات کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی کرسی کے حصول کیلیے دوڑ کا آغاز ہوگیا ہے،چیئرمین سینیٹ کیلیے پیپلزپارٹی کے متوقع امیدوار رحمان ملک،رضاربانی اور فاروق ایچ نائیک ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے نزہت عامر اور راجہ ظفرالحق کے نام گردش میں ہیں ،،،موجودہ صورتحال کو دیکھا جائےتو ایوان بالا کے چیئرمین کے لیے سینتالیس ووٹ درکار ہونگیں،،اس وقت پیپلزپارٹی ستائیس سیٹوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ اس کے اتحادیوں ایم کیو ایم، اے این پی اور مسلم لیگ ق کے ووٹ ملاکر چھیالیس بنتے ہیں اس طرح پی پی کو چیئرمین شپ کیلیے صرف ایک ووٹ کی ضرورت ہوگی،،،جبکہ حکمراں جماعت مسلم لیگ ن بھی چیئرمین کی دوڑ میں اگے آگےہے جس کی کل نشستیں چھبیس ہیں اگر ن لیگ کے اتحادیوں کی بات کی جائے جمعیت علما اسلام،،نیشنل پارٹی،،پختونخوا عوامی ملی پارٹی ،،، مسلم لیگ فنکشنل اور چھ آزاد امیدوار ملاکر چالیس سیٹیں بنتی ہیں،،جبکہ چیئرمین کی کرسی کیلیے ن لیگ کو مزید سات ووٹ درکار ہونگے جس کیلیے ایم کیو ایم کا اہم کردار ہوگا،،، دونوں بڑی جماعتیں اپنے اتحادیوں کو ڈپٹی چیئرمین شپ آفر کرنے پر بھی غور کر رہی ہیں۔۔۔ سماء