دو ہزار میٹر کی بلندی پر چلنے کا خطرناک مقابلہ
زیورخ : خوبصورت مناظر اور وادیوں کا ملک سوئٹزر لینڈ میں دو ہزار میٹر بلندی پر رسی پر چلنے کے خطرناک مقابلے کا انعقاد ہوا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوئٹزر لینڈ میں دو ہزار میٹر بلندی پر تنی رسی پر چلنے کے خطرناک مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے میں مختلف ممالک کے پچیس کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔


خوبصورت پہاڑوں کے درمیان گھیرے اس ایونٹ کے صدر مقام پر یہ مقابلے چار روز تک جاری رہے۔ مقابلے کیلئے خصوصی طور پر 45 سے 350 میٹر طویل رسیاں باندھی گئیں تھی، جس پر خطروں کے کھلاڑی چلتے ہوئے جیت کی کوششوں میں مگن نظر آئے۔


مختلف ملکوں سے آئے 25 جان باز کھلاڑیوں نے اس مقابلے میں حصہ لیا، چودہ ستمبر کو شروع ہونے والے مقابلے کامیابی کے ساتھ سترہ ستمبر کو اختتام پذیر ہوئے۔ سماء