ملتان میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے ائیرپورٹ کا افتتاح
ملتان: جدید سہولیات سے آراستہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نئے ٹرمینل کا افتتاح کردیا گیا۔
ملتان کے انٹرنیشل ایئرپورٹ کے چھ سال میں تعمیر ہونے والے نئے ٹرمینل اور رن وے پر نو ارب روپے لاگت آئی۔۔ یہاں سے روزانہ دو ہزار مسافروں کی آمد و رفت ہو گی۔ یہی نہیں جنوبی پنجاب کے شہریوں کو اب بیروں ملک سفر کے لیے دوسرے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔
ملتانی آم اور سبزی کی عالمی مارکیٹ تک رسائی ممکن ہوگی۔ نئے انٹرنیشنل ٹرمینل میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔اے ایس ایف کنٹرول روم قائم۔ جدید اسکینر اور مانیٹرنگ سسٹم بھی نصب ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے ملتان کی ترقی کیلئے مزید منصوبوں کا اعلان بھی کیا جس میں کینسر اسپتال کی تعمیر بھی شامل ہے۔ سماء
biden
buyers
تبولا
Tabool ads will show in this div