'بہت جلد دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہونے والا ہے'

Nov 30, -0001

لاہور: اين اے ايک سو بائيس ميں ووٹوں کی تصديق نادرا سے کرانے کے لئے عمران خان نے اٹھارہ لاکھ روپے اليکشن ٹربيونل ميں جمع کرا دی ہے۔

کپتان کا کہنا ہے کہ بہت جلد دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونے والا ہے۔ حکومت نے جوڈيشل کميشن نہ بنايا تو آزادی بس پھر سڑکوں پر ہو گی۔

اين اے ايک سو بائيس ميں مبينہ انتخابی دھاندلی کا معاملہ نادرا کے پاس پہنچ گيا۔

کپتان نے انگوٹھوں کے نشانات کی تصديق کے لئے ٹربيونل ميں رقم جمع کرا دی۔ اليکشن ٹرابيونل کي ہدايت پر عمران خان نے ووٹوں کي تصديق کے لئے اٹھارہ لاکھ پينتيس ہزار روپے جمع کرائے ہيں۔

ووٹوں کی تصديق کے لئے بيلٹ پيپرز نادرا کو بھجوائے جائيں گے جو ايک ماہ کے اندر رپورٹ اليکشن ٹربيونل ميں جمع کرائے گا۔اين اے ايک سو بائيس ميں عمران خان نے سردار اياز صادق کي کاميابي کو چيلنج کررکھا ہے۔

نادرا سے ريکارڈ کي پڑتال کے بعد فريقين کے وکلاء بحث کريں گے جس کے بعد ٹربيونل فيصلہ سنائے گا۔ سماء

Tabool ads will show in this div