ووٹنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں: الطاف

کراچی: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کہ مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی نہ کرائی گئی تو انتخاب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

الطاف حسین نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق پاکستان اور لندن رابطہ کمیٹی کے ارکان سے بات چیت کی۔ متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی نہیں کرائی تو ايم کيو ايم انتخاب میں حصہ نہ لينے کا فيصلہ کرسکتي ہے۔ اس حوالے سے فیصلہ رابطہ کمیٹی اور مذاکراتی کمیٹی کریگی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینیٹ کیلئے ایم کیو ایم کی حمایت کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے الطاف حسین کو ٹیلیفون کیا اور سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سیاسی و نظریاتی اختلاف جمہوری عمل کاحصہ ہیں۔۔ انہیں دشمنی کی شکل نہیں دینا چاہیئے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ماضی کوبھول کر ایک دوسرے کے وجودکوتسلیم کرنا چاہیے۔

وزیر ریلوے سعد رفیق نے بھی رات گئے اسلام آباد میں ایم کیوایم کی مذاکراتی کمیٹی سے دوبارہ ملاقات کی اور چیئرمین سینیٹ کیلئے حمایت کے حصول پر تبادلہ خیال کیا۔ سماء

steel

Tabool ads will show in this div