جمہوریت کیلئے اپوزیشن ضروری ہے، مک مکا کا خاتمہ ہونا چاہیے، عمران خان
اسلام آباد: تحریک اانصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا تو ایک بار پھر طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے چیئرمین کے لئے رضا ربانی سیاست میں اچھا نام ہے۔ تاہم انہیں نئی سیاست کا آغاز کرنا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مک مکا کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ اگر جمہوریت میں اپوزیشن نہ ہو تو ملک میں جمہوریت نہیں رہتی۔ سماء