تاریخ رقم ہونے جارہی ہے؛آرام چھوڑ کرووٹ ڈالیں

لاہور: این اے 120 میں پولنگ جاری ہے۔ پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد کہتی ہیں آج بہت اہم دن ہے، تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے۔ ووٹرز آرام چھوڑ کر پاکستان کے لیے اٹھیں۔ ووٹرز سے اپیل ہے کہ وہ آرام چھوڑ کر پاکستان کے لیے اٹھیں اور ووٹ ڈال کر اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ کریں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران میں گلی گلی اس لیے پھری تھی کہ یہ ووٹ مقدس ہے بک نہیں سکتا۔ عوام آج کے دن آرام چھوڑ کر گھروں سے نکلیں اور ووٹ ڈال کر بچوں کامستقبل محفوظ کریں۔

پولنگ انتظامات پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ آرمی نے چند لمحے مجھے پولنگ اسٹیشنز کے اندر جانے سے روکے رکھا لیکن پھرخود اندر لے کر گئےاور وزٹ کرایا۔ انتظامات صحیح ہیں۔

پی ٹی آئی کی امیدوار نے پولیس والوں سے بھی تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آپ میرے چھوٹے بھائی اور بچے ہیں۔ ہم بھی پنجاب کے باشندے ہیں ،پولیس والے ہمارے بھی اتنے ہی ہیں جتنے ن لیگ کے ۔ ہمارا آمنا سامنا ہوتا رہے گا، درخواست ہے کہ ووٹرز کو سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں تنگ نہ کیا جائے کیونکہ رکاوٹیں دیکھ کر لوگ گھبرا جاتے ہیں۔ سماء

ECP

PTI

by polls

POLLING

Kulsoom Nawaz

NA 120

YASEEM RASHID

Tabool ads will show in this div