لاہور این اے120کا معرکہ، پولنگ جاری

لاہور : لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب کا میدان آج سج گیا، جہاں پولنگ کے ذریعے عوام اپنے نمائندے کا انتخاب کریں گے۔

این اے120لاہور کے انتخابی معرکے کی تیاریاں مکمل کرنے کے بعد سیکیورٹی کے انتظامات فوج اور پولیس نے سنبھال لیے ہیں۔ پولنگ آج صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

معزول وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی این اے120لاہورکی اس خالی نشست پر کامیابی کا ہما کس کے سر بیٹھےگا، یہ ابتدائی نتائج سے ہی واضح ہو جائے گا۔ تجزیہ کاروں کے نزدیک اصل مقابلہ مسلم لیگ ن کی بیگم کلثوم نواز اور پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے درمیان ہے۔ جب کہ پیپلزپارٹی کے فیصل میر، جماعت ِ اسلامی کے ضیاء الدین انصاری اور ملی مسلم لیگ کے قاری یعقوب شیخ بھی میدان اترے ہیں۔

این اے 120 میں پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 220 ہوگی، 102 مردانہ، 98 زنانہ اور 19 مشترکہ پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔

اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 786 ہے،جن میں مرد ووٹرز ایک لاکھ 79 ہزار 6سو 42 اورخواتین ووٹرز ایک لاکھ 42 ہزارایک سو 44 ہیں۔ سماء

ECP

PTI

by polls

POLLING

Kulsoom Nawaz

NA 120

YASEEM RASHID

Tabool ads will show in this div