صفرکاہندسہ کہاں سب سےپہلےرائج ہوا،حیران کن انکشاف

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/09/First-Zeero-Reaction-Psh-Pkg-16-09.mp4"][/video]

پشاور: صفر کا ھند سہ زمانہ قدیم میں خیبرپختونخوا سے متعارف ہونے پرپشاورکے شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ تاریخ دان کہتے ہیں کہ صوبہ قدیم گندھارا تہذیب کا گڑھ رہا ہے بہت سی چیزوں پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

قدیم تاریخ کا امین اورگندھارا تہذ یب کا گڑھ خیبرپختونخوارہاہے۔ اوکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق نے ثابت کردیا کہ یہ خطہ علم، ہنر اورقدیم ثقافت کا امین رہا ہے۔

تیسری صدی میں صفرکا ہندسہ یونان سے بھی پہلے مردان کےعلاقے بخشالی میں رائج تھا۔

تاریخ دان کہتے ہیں کہ  مقامی سطح پر ریسرچ کے لئے وسائل کی کمی ہے۔ گندھارا تہذیب کے بیشترمواد بھی انگریز حکمران یہاں سے لے جا چکے ہیں۔

مردان سے صفرھند سہ کی دریافت سے خطے کی تاریخی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ سماء

KPK

gandhara

Tabool ads will show in this div