برطانوی پارلیمنٹ کا سلمان خان کے لیے ایوارڈ

لندن : برطانوی پارلیمنٹ نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو ان کی خدمات کے عوض 2017ءکے گلوبل ڈائیورسٹی ایوارڈ سے نوازا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انھیں یہ ایوارڈ فلم انڈسٹری میں بطور اداکار، فلمساز، ٹی وی سٹار، گلوکار اور ان سب سے بڑھ کر ان کی انسان دوستی اور فیاضی کے لیے دیا گیا ہے۔

سلمان خان کو اعزاز سے نوازتے ہوئے بھارتی نژاد برطانوی پارلیمان کیتھ ویز نے کہا کہ سلمان خان دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے لیے ہیرو اور قابل تقلید شخصیت ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی سنیما میں ان کی کامیابی کے ساتھ وہ معروف مخیر شخصیات میں شامل ہیں اور ان کے ادارے بینگ ہومن نے بھارت میں بہت سے محروم افراد کی زندگی کو تبدیل کرنے میں بڑا کام کیا ہے۔ ہمارے لیے انھیں یہ اعزاز دینا فخر کی بات ہے۔

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد سلمان خان نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ میرے والد کو کبھی یقین نہیں آئے گا کہ مجھے یہ ایوارڈ ملا ہے۔ میں اپنے مداحوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے مجھے یہ عزت بخشی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مجھے بہت سارے فلم ایوارڈ ملے ہیں لیکن میں اسے بطور خاص لینے آیا ہوں اور میں بہت زیادہ ممنون ہوں۔ سماء

AWARD

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div