ولی بابر کے قتل میں ملوث فیصل موٹا، سزایافتہ مجرم گرفتار

کراچی: ترجمان رینجرز کہتے ہیں کسی ایم پی اے کو گرفتار نہیں کیا، عامر خان سے پوچھ گچھ ہوگی۔ نائن زیرو سے غیرملکی اسلحہ برآمد کیا۔ ولی بابر کے قتل میں ملوث فیصل موٹا سمیت سزایافتہ مجرم گرفتار کی۔۔ کارروائی کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔


رینجرزکے نائن زیرو پرچھاپے میں ولی بابرکیس کامرکزی مجرم فیصل موٹا گرفتار ہوگیا۔ فیصل عرف موٹا اورذیشان کوولی بابرقتل کیس میں سزائےموت سنائی گئی تھی۔


عدالت نےفیصل عرف موٹا کومرکزی مجرم قراردیاتھا۔ ولی خان بابرکیس کا فیصلہ 8مارچ 2014 کو سنایاگیا تھا۔ ولی بابرکو2011میں لیاقت آباد میں قتل کیا گیاتھا۔  وہ جیو ٹی وی میں رپورٹر تھے۔ سماء

Azadi March

premier

policy

tourist

Tabool ads will show in this div